Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ یونیورسٹی میں ریگنگ ،17طلبہ کیخلاف ایف آئی آر درج

لکھنؤ۔۔۔۔ لکھنؤ یونیورسٹی مینجمنٹ بوائز ہاسٹل میں ریگنگ کا واقعہ پیش آیا۔متاثرہ طلبہ نے یو جی سی کی اینٹی ریگنگ ہیلپ لائن اور انتظامیہ سے شکایت کی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طلباء کے ہاسٹل روم کو مہر بند کردیا ۔متاثرہ طلبہ کے مطابق رات تقریباً ساڑھے 12بجے سینیئر طلباء ہاسٹل پہنچے اور انہوں نے بی بی اے اور ایم بی اے سال اول کے طلباء کو ایک جگہ جمع کیا اور فحش حرکتیں کرنے کیلئے کہا ۔جب طلباء نے اس کی مخالفت کی تو انہیں مارا پیٹااور تقریباً آدھے گھنٹے تک ہاسٹل میں ہنگامہ کرتے رہے۔ طلباء کی شکایت پر یورنیوسٹی کے ڈین ، اسٹوڈنٹ ویلفیئر ، چیف پروویسٹ اور چیف پراکٹر نے ہاسٹل پہنچ کر متاثرہ طلباء سے بات چیت کی اورملزمان کے خلا ف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔اس معاملے میں 17طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔

شیئر: