کولم۔۔۔۔ملیالم زبان کے مشہور شاعر کوریپوژا شری کمار پرہونیوالے حملے میں پولیس نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے 6 کارکنان کو حراست میںلےلیا۔ شری کمار پر آر ایس ایس کارکنان نے اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک جلسہ میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔انہوں نے کوچی کے نزدیک واڈیامبدی کے لوگوں کی جاری جدوجہد سے متعلق تقریر کی تھی اور یہ تقریر ذات پات اور بھید بھاؤکے خلاف تھی۔ مبینہ طور پر شری کمار نے اپنی تقریر میں ہندوتوا طاقتوں کی مخالفت کی تھی۔ملیالی شاعر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ راستے میں ایک گروپ نے بدزبانی کرتے ہوئے ان پر حملہ کردیاتاہم موقع پر موجود لوگوں کی مددسے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے اس حملےپر تنقید کرتے ہوئے پولیس کو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔