Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کے بعد ماں بیٹی کو قتل کرکے نذرآتش کردیا

امرتسر۔۔۔۔۔جالندھر ہائی وے پردرشن ایوینیومیں واقع عمارت175میں رہائش پذیر ماں بیٹی سے نامعلوم افراد نے زیادتی کی اور انہیں قتل کرکے لاشیں نذر آتش کردیں۔ماں گگن دیپ ورما کیلاش پوری طرح جل گئی جبکہ 21سالہ بیٹی شونینی ورما کی ادھ جلی لاش کمرے میں پڑی پائی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس کمشنر ایس ایس شریواستو نے بتایا کہ گھر کے حالات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس واردات میں کم از کم 4،5افراد ملوث ہوسکتے ہیں ۔اطلاع کے مطابق گگن دیپ ورما جنڈیال کے سرکاری گرلز اسکول میں کلرک تھی ۔ 2سال قبل شوہر سے علیحدگی کے بعد بچوں کے ہمراہ سکونت پذیر تھی۔بیٹے کو چند دن قبل اعلیٰ تعلیم کیلئے کینیڈا بھیج دیا تھا اور ماں بیٹی تنہا مکان میں رہ رہی تھیں۔پڑوسیوں نے جب گگن دیپ کے گھر سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھا تو شورمچانا شروع کردیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ پولیس جب گھر میں داخل ہوئی تو گگن کی لاش جل چکی تھی جس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے اور منہ میں کپڑا ٹھونسا ہوا تھا۔ پولیس کمشنر ایس ایس شریواستو نے نامعلوم افراد کیخلاف کیس درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر پہلو سے جانچ شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ اس قتل میں قریبی افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

شیئر: