شاہ سلمان نے پیر کو نماز استسقاء پڑھنے کی ہدایت کردی
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے نماز استسقاءکی ہدایت کردی۔
ایوان شاہی سے جاری ہونے والے فرمان میں کہا گیا کہ سنت رسول اکرم پر عمل کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مملکت بھر میں پیر کو نماز استسقاءپڑھنے کی ہدایت کی ہے۔ فرمان میں کہا گیا کہ عوام الناس توبہ واستغفار کریں ، رجوع اور انابت کریں اور صدقہ و خیرات کا اہتمام کریں ۔