Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز :آسٹریلیا نے انگلینڈ کو5وکٹوں سے ہرادیا

ہوبارٹ:گلین میکسویل کی آل راونڈر کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے 3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے کردوسری کامیابی حاصل کرلی ۔گلین میکسویل نے عمدہ بولنگ کے بعد شاندار سنچری اسکورکرتے ہوئے ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ انہوں نے چھکا لگا کر نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ آسٹریلیا کو ڈیڑھ اوور پہلے ہی کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ میکسویل نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 58گیندوں پر4چھکوں اور10چوکوں کی مدد سے 103ناٹ آوٹ رنز بنائے جبکہ 2اوورز میں10رنز دے کر3وکٹیں لیتے ہوئے مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔ پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے ڈیوڈ ملان کی نصف سنچری کی بدولت9وکٹوں پر155رنز بنائے تھے۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی2وکٹیں صرف4رنز پر گر چکی تھیں لیکن ڈی آرکی شارٹ اور میکسویل نے صورتحال کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 78رنز بنالئے۔ ڈی آرکی نے30رنز اسکور کئے ۔ان کے بعد بیٹنگ کی ذمہ داری تنہا گلین میکسویل نے سنبھال لی۔ دوسری جانب مارکوس اور ٹریوس6-6رنز بناسکے تاہم میکسویل انگلش بولرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا کر ہی دم لیا ۔ آسٹریلیا نے 5وکٹوں پر161رنز بناتے ہوئے5وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔

شیئر: