Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹیوں کو پھانسی دیکر باپ نے کی خودکشی

گورکھپو۔۔۔۔۔اترپردیش میں گورکھپور کے گورکھ ناتھ علاقے میں ایک نوجوان نے اپنی 2معصوم بیٹیوں کو پھانسی کے پھندے سے لٹکانے کے بعد خود کشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گولہ علاقے کا باشندہ رتو راج گزشتہ 10سال سے پاروتی پورم میں کرائے کے مکان میں اہل خانہ کے ہمراہ قیام پذیر تھا۔ اس نے گزشتہ رات اپنی 3سالہ بیٹی نروپما اور 4سالہ نینا کو پھانسی پر لٹکا دیا جس سے دونوں کی موقع پر موت ہوگئی بعد میں اس نے خود بھی پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ واضح ہوکہ رتو راج کی بیوی نے 2ماہ قبل اسی کمرے میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلی تھی۔

شیئر: