نئی دہلی۔۔۔۔۔بجٹ پر بات چیت سے قبل ہی راجیہ سبھا میں رینوکا چودھری کی ہنسی پر کی گئی تنقیدکے بعد کانگریس نے زبردست نعرے بازی کی اور وزیر اعظم مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔رینوکا نے کہا کہ ایک طرف تو مودی خواتین کے احترام کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب ان کے وقار کو مجروح کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم مودی ’’آدھار ‘‘کے موضوع پر کانگریس پر الزامات لگا رہے تھے جبکہ آدھار کے معاملے میں وزیر اعظم نے عوام کے سامنے غلط بیانی سے کام لیا جس پر مجھے ہنسی آگئی تھی جس پر چیئرمین وینکیا نائیڈو نے ناراضی ظاہر کی لیکن مودی نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ سبھا پتی جی(چیئرمین صاحب) آپ رینوکا جی کو کچھ نہ کہئے ، رامائن سیریل کے بعد ایسی ہنسی اب سنائی دی ہے ۔ مودی کے اس بیان پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔