Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ میں روس کا کردار اہم ہے ، محمود عباس

 مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین تنازعے کے حل میں روس کو زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔امریکہ اس حوالے سے قائدانہ کردار ادا کرنے سے قاصر ہو چکا ہے ۔ انہیں یقین ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے روس انتہائی اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ جمعہ کو فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے روس کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے،ہمیں اس امر کا اچھی طرح یقین ہے کہ امن کے قیام کیلئے امریکہ کا کرادار کچھ زیادہ فعا ل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کیساتھ مذاکرات کیلئے ایک نیا اتحاد اور حکمت عملی بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شام میں ترکی کی’’ شاخ زیتون‘‘ آپریشن ، مرنیوالے 1028ہو گئے

شیئر: