Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے ماتحت سیاست نہیں کر سکتا ،چوہدری نثار

ٹیکسلا.. مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ منافقت کا قائل نہیں اس لئے واضح موقف اختیار کیا کہ نواز شریف اور شبہاز شریف کے ماتحت کام کر سکتا ہوں لیکن بچوں کے ماتحت سیاست نہیں کرسکتا۔ مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کروں گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی اتنا سیاسی یتیم نہیں کہ ا پنے سے جونیئر کو سر یامیڈم کہتا پھروں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی لیکن منافقت کی سیاست نہیں کرسکتا۔ بہت سی چیزیں برداشت کیں اور دل برداشتہ ہوکر سائیڈ پر ہونے کا فیصلہ کیا۔نوازشریف کو خط بھی لکھا اور کچھ مشورے بھی دیئے لیکن عمل نہیں ہوا۔ اب فیصلہ کرلیا کہ سیاسی طور پر پارٹی کے اندر متحرک رہ کر کام کروں گا۔ کوئی سوچے بھی نہیں کہ کسی فارورڈ گروپ کا حصہ بن رہا ہوں ۔، انہوں نے کہا کسی خاندان میں اختلاف شدید ہوجائے تو جرگہ ہوتا ہے،یہاں 8مہینے ہوگئے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ ہی نہیں ہوئی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئندہ وزیراعظم کون ہوگا ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ پرویز رشید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیاستدان وہ ہوتاہے جس نے کوئی الیکشن لڑا ہو، جس نے الیکشن نہ لڑا ہو وہ خوشامدی ہوسکتا ہے سیاستدان نہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل پارٹی کے اندر سے شروع ہوناچا ہیے۔ہر سیاسی رہنما خود کو صادق امین کہتا پھر رہا ہے ۔

شیئر: