Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب نیوز "پاکستان آن لائن ایڈیشن" کا آغاز

   اسلام آباد .... مڈل ایسٹ کے معروف انگریزی اخبار " عرب نیوز " کوجو مملکت سے شائع ہو تا ہے عالمی سطح پر فروغ دینے کےلئے "پاکستان آن لائن ایڈیشن "لانچ کر دیا گیا۔ پاکستان کےلئے عرب نیوز کا ویب ایڈریس www.arabnews.pkہے ۔ عرب نیوز کے آن لائن خصوصی ایڈیشن میں پاکستان اور خطے سے متعلق خبریں وآراء کے علاوہ پاکستان اور مملکت کے بالخصوص اور عرب دنیا کے ساتھ تعلقات کو بالعموم فوکس کیاجائے گا۔پاکستان کے آن لائن ایڈیشن کو یومیہ بنیاد پر معروف صحافیوں کی زیر نگرانی اپ ڈیٹ کیا جائیگا جن کی سربراہی عرب نیوز کے مشرقی ایشیامیں بیورو چیف بکر عطیانی کرینگے ۔ عرب نیوز کے ایڈیٹر انچیف فیصل عباس نے پاکستان ایڈیشن کے حوالے سے کہا کہ اس نئی نیوز سروس کے آغاز کا مقصد دوطرفہ لسانی روابط کے ذریعے اس اہم مارکیٹ کو اپنا ہدف بنانا ہے ۔
 

شیئر: