Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مقیم پاکستانی اطباء مہارت اور تجربے سے وطن عزیز کو بھی مستفید کریں ، خان ہشام

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ سے مستحکم رہے، ڈاکٹر محمد خالد کا پاکستان ڈاکٹر گروپ کی تقریب سے خطاب، ڈاکٹرز گروپ نے اپنا 39 واں سالانہ سمپوزیم
ریاض (جاوید اقبال) سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے کہا ہے کہ پاکستانی اطباءنے مملکت کے شعبہءصحت میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔ وہ پاکستان ڈاکٹرز گورپ ریاض کے 30ویں یوم تاسیس کے موقع پر سفارتخانے میں منعقدہ تقریب کے میزبان کے طور پر خطاب کررہے تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ ان کی نیابت ا سسٹنٹ ڈپٹی منسٹر ڈاکٹر محمد خالد عبدالالعالی نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرز گروپ نے اپنا 39 واں سالانہ سمپوزیم بھی منعقد کیا جس کا عنوان ”ٹائپ 2 ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے مختلف النوع اقدامات“ تھا۔ سفیر پاکستان نے اس توقع کا اظہارکیا کہ مملکت میں مصروف کار پاکستانی اطباءامریکہ اور برطانیہ کے قومی نظام ہائے صحت کی طرح اپنے وطن میں بھی صحت کے امور کو منظم کریں گے۔ انہوں نے سفارتخانے میں ڈاکٹر زگروپ کے زیر انتظام چلنے والے طبی کلینک کو سراہا۔ سفیر پاکستان نے واضح کیا کہ ویژن 2030 اور سی پیک کے تناظر میں ان دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا ۔ سعودی ترقیاتی فنڈ نے پاکستان میں ملک میں مختلف سماجی اور اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد خالد عبدالالعالی نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات ہمیشہ ہی مضبوط رہے ہیں اور اب ان روابط میں مزید گہرائی پیدا ہورہی ہے۔ سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں دونوں ممالک میں تعلیمی شعبے کے علاوہ دوسرے میدانوں میں بھی تعاون بڑھے گا۔ انہوں نے سمپوزیم کے موضوع کو سراہااور واضح کیا کہ مشرق وسطی میں بھی ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مملکت امراض کے قلع قمع پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ سمپوزیم کے مقررین ڈاکٹر سہیل انعام سینیئر طبی مشیر پرنس سلطان ملٹری میڈیکل سٹی ، ڈاکٹر انور علی جامع ایسوسی ایٹ پروفیسر جامعہ الملک سعود اور ڈاکٹر علا حجاز طبی مشیر نے تفصیلاً ذیابیطس کے مرض اور اس کے علاج پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹرز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض خواجہ ستارہ امتیاز اور صدر ڈاکٹر تنویر عزیز نے خطاب میں تنظیم کی تاریخ اور فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر عبدالباری خان نے انڈس اسپتال کی خیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ آخر میں مقررین ، مہمان خصوصی اور سفیر پاکستان کو اعزازی شیلڈجبکہ کمیونٹی کے منتخب ارکان کو ستائشی اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر پاکستان میں میڈیکل کالجوں کے 5 طلباءکےلئے وظائف کا اعلان کیا گیا۔ 
 

شیئر: