ریاض... وزارت بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھریلو کچرا اٹھانے پر کوئی فیس عائد نہیں کی جارہی ۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں۔ جن میں کہا جارہا ہے کہ بلدیہ کی جانب سے گھروں کے باہر رکھے گئے ڈرم میں کچرا پھینکنے پر فیس عائد کی جائے گی جو بجلی کے بل میں شامل ہو گی ۔ اس ضمن میں بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ کا ایسا کوئی ارادہ نہیں البتہ دکانوں اور مارکیٹس کا کچرا اٹھانے کے لئے نجی ادارے کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔