دیپیکا،دنیاکی تیسری مقبول ترین اداکارہ
دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی جاری ہونے والی فہرست میں بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے پرینکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔بین الاقوامی ویب سائٹ ہالی وڈ رپورٹر نے سوشل میڈیا ”فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب اور گوگل پلس“ کے ذریعے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون ہالی وڈ اداکاروں کے ساتھ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔دیپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا نے ہندوستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی خوب نام کمایا۔ یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ کی دیگر اداکاراﺅں کی نسبت دیپیکا اور پرینکا کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے اور بیرونی ممالک میںدونوں کے لاکھوں مداح موجود ہیں جو انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم”جومانجی“میں ایکشن اور کامیڈی سے لوگوں کا دل جیتنے والے ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن مقبولیت کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ہالی وڈ کے مزاحیہ اداکار کیون ہارٹ نے مقبولیت میں دوسرا نمبر حاصل کیا۔حیرت انگیز طور پر بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون دنیا کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں تیسرا نمبر خاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔کہا جارہا ہے کہ فلم”پدماوت“کو تنازعات کے باعث ملنے والی شہرت سے دیپیکا کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔