Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹو زیڈ 2 فورس 15 فروری کو متعارف کرایا جائے گا

موٹورولا کمپنی کی جانب سے موٹو زیڈ 2 اسمارٹ فون کی لانچنگ کی تقریب کے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔ کمپنی اس فون کو 15 فروری کو متعارف کروانے جا رہی ہے۔اسمارٹ فون میں 5.5 انچ قیو ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور قالکوم اسنیپ ڈریگن 835 پراسیسر دیا جائے گا۔ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں آٹو فوکس اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل کے 2 بیک کیمرے اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔ فون میں فور جی ، وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، این ایف سی اور یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ دی جائے گی۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2730 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی اور اس میں ٹربو پاور چارجر سپورٹ بھی دی جائے گی۔فون کی قیمت سے متعلق تاحال کمپنی نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونی ایکسپیریا ایل 2 اسمارٹ فون لانچ
 

شیئر: