Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ ملکی سیریز: آسٹریلیا کی تیسری فتح،انگلینڈ کو7وکٹوں سے شکست

میلبورن:3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز اس نے انگلینڈ کو7وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ آسٹریلیا اس سے قبل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو ایک ایک میچ ہرا چکا ہے۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر137رنز بنائے ۔کپتان اور وکٹ کیپر جوز بٹلر نے 46اور سیم بلنگ نے 29رنز اسکور کئے۔آسٹریلوی بولر کین رچرڈسن نے3جبکہ بلی اسٹینلیک نے2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فتح کے لئے138رنز کا ہدف آسٹریلوی بیٹسمینوں کے لئے زیادہ مشکل ثابت نہیں ہوا اور انہوں نے 14.3اوورز میں138بناکر میچ جیت لیا ۔آسٹریلیا کی 3وکٹیں گریں اورگلین میکسویل39،ڈی آر کی شارٹ36 ناٹ آوٹ اورکرس لین31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایرون فنچ نے بھی ناقابل شکست20رنز بنائے۔کرس جورڈن نے2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔کین رچرڈسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

شیئر: