مکہ مکرمہ ... برمی کمیونٹی کے نمائندے نے واضح کیا ہے کہ ایڈز کے 50مریض اسپتالوں میں داخل کرادیئے گئے۔ اِن میں اُنکے وہ متعلقین شامل ہیں جو ان سے ملتے جلتے رہے ہیں۔ باقی 20جن کی پولیس کو تلاش ہے انہیں اسپتال میں داخل کرانے کی کوشش کی جاری ہے۔ برمی کمیونٹی کاترجمان سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی اس رپورٹ پر تبصرہ کررہا تھا جس میں بتایا گیا ہے کہ برمی کمیونٹی کے 94ایڈز کے مریض اسپتالوں سے رجوع کرنے کیلئے تیار نہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ہم نے ہدایت ملتے ہی 50سے زیادہ مریضوں کو پیش کردیا ہے۔ اس سلسلے میں سماجی اور ذہنی آگہی کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ جن 20افراد کی تلاش کی بات ہورہی ہے ان میں سے 14کا انتقال ہوچکا ہے۔ باقی ایسے افراد ہیں جنہیں برمی گردانا جارہا ہے مگر وہ برمی نہیں ۔