Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبعلم پستول لیکر اسکول پہنچ گیا

سہارنپور۔۔۔۔سہارنپور کے مشہور کانوینٹ اسکول میں 9 ویں کلاس کا طالب علم جب اسکول آیا تو اس نے حسب معمول بیگ ڈیسک پررکھ کر اس میں سے پستول نکال کر کلاس میں موجود بچوں پر تان دیا اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہوں تو کسی کوبھی گولی مارسکتا ہوں۔ پستول دیکھ کر بچوں میں دہشت پھیل گئی اور کلاس سے باہر دوڑ پڑے۔ ٹیچرز کو اس بات کا علم ہوا کہ ایک لڑکا پستول لیکر آیا ہے اور سب کو مارنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ اس کی اطلاع پرنسپل کو دی گئی۔ پرنسپل نے لڑکے کے والدین اور پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس اسکول پہنچ گئی اور لڑکے کے قبضے سے پستول برآمد کرنے کے بعد اسے تھانے لے جانے لگی تو اس کے والدین نے لڑکے سے معافی منگوائی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہائی کرائی جس پر پولیس نے بغیر کارروائی کئے اسے والدین کے حوالے کردیا۔

شیئر: