ریاض.... می المطیری نے کک باکسنگ کی پہلی سعودی ٹرینر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سرکاری ادارے میں اسکی تقرری کردی گئی۔ می المطیری کاکہناہے کہ مجھے پتہ ہے کہ ہمارے یہاں خواتین کی بابت اس کھیل کو حیرت و استعجاب کی نظر سے دیکھا جاتا ہے تاہم یہ کھیل خود کے دفاع کیلئے بہت اہم ہے۔ می المطیری جغرافیہ میں بی اے آنرز کئے ہوئے ہیں۔ کک باکسنگ سے دلچسپی نے انہیں اپنی فیلڈ تبدیل کرنے پر آمادہ کیا۔