Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیسائیت کی توہین : 3 مسلم نوجوانوں کوسورة آل عمران حفظ کرنیکا حکم

جدہ .... شمالی لبنان کی عیسائی جج خاتون نے عیسائی مذہب کی توہین کے الزام میں زیر حراست 3مسلم نوجوانوں کو جیل بھیجنے کے بجائے سورة آل عمران حفظ کرنے کا پابند بنادیا۔ لبنانی ذرائع ابلاغ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ فیصلے کے اعلان کے بعد تینوں مسلم نوجوانوں کی شکلیںدیکھنے سے تعلق رکھتی تھیں۔ وہ خاتون عیسائی جج کے سامنے قرآن کریم ہاتھوں میں لئے کھڑے تھے۔ ہر ایک سورة آل عمران کی تلاوت کررہا تھا۔ جج خاتون ان کی رہائی کا حکم دینے سے قبل یہ اطمینان حاصل کرنا چاہتی تھیں کہ یہ نوجوان سچ مچ سورة آل عمران حفظ کر بھی سکیں گے یا نہیں۔ لبنانی حلقوں میں عیسائی جج خاتون کے فیصلے پر انتہائی خوشگوار ردعمل آیا۔ اس سے مذاہب کے درمیان روا داری کی قدروں کو فروغ ملے گا۔ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے بھی فیصلے پر پسندیدگی کا اظہار کردیا۔

شیئر: