15فروری کو جزوی سورج گرہن
جدہ .... فلکیاتی علوم انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاھرہ نے واضح کیا ہے کہ 15فروری جمعرات کو 2018ءکا پہلا جزوی سورج گرہن ہوگا۔ یہ سعودی عرب سمیت کسی بھی عرب ملک میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ یہ قطب جنوبی میں نظر آئیگا۔ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق جزوی سورج گرہن کاآغاز رات 9بجکر 55منٹ اور گرینچ ٹائم کے مطابق 6بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔