ڈرائیونگ سکھانے کیلئے15 خواتین کی تقرری
ریاض ... 15سعودی خواتین امیرہ نورہ یونیورسٹی میں کار ڈرائیونگ سکھائیں گی۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے انٹرویوز کے بعد 15ٹرینرز کا انتخاب کرلیا۔ ذرائع نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ ڈرائیونگ اسکول آئندہ 2ہفتے کے اندر کام شروع کردیگا۔ امیرہ نورہ یونیورسٹی نے محکمہ ٹریفک سے معاہدہ کرکے اپنے یہاں ڈرائیونگ اسکول قائم کرلیا ہے۔