Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوٹوگرافر کی تصویر جس نے ’انٹرنیشنل فوٹوگرافی ایوارڈ 2025‘ جیتا

بنگلہ دیش میں ایک تہوار کے موقع پر ریلوے سٹیشن کے منظر کو عکس بند کیا (فوٹو: العربیہ)
سعودی فوٹوگرافر محمد محتسب نے عالمی فوٹو گرافی کے مقابلے میں ’سونی انٹرنیشنل فوٹوگرافی ایوارڈ 2025‘ جیت لیا۔
فوٹوگرافر نے بنگلہ دیش میں ایک تہوار کے موقع پر ریلوے سٹیشن کے منظر کو عکس بند کیا تھا جس میں ہزاروں افراد ٹرین پرسوار تھے جبکہ ہزاروں ٹرین پرچڑھنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے تھے۔
نیشنل ایوارڈ پروگرام ورلڈ فوٹو گرافی آرگنائزیشن اور سونی کی جانب سے شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد دنیا بھر کے 63 ممالک میں کمیونٹیز کو سپورٹ کرنا ہے۔
پروگرام کے تحت ہر ملک سے ایک فوٹوگرافر کی تصویر کو چنا جاتا ہے جسے ماہرین اور عوام کے سامنے پیش کرکے رائے لی جاتی ہے۔
سعودی عرب کا نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرنے پر فوٹو گرافر محمد محتسب کا کہنا تھا ’مجھے خوشی ہے کہ میری ایک تصویر نے دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔‘
’میری یہ تصویر لندن میں ہونے والی تصویری نمائش جو 17 اپریل سے 4 مئی تک ہوگی میں دنیا کے سامنے پیش کی جائے گی۔‘
واضح رہے سونی فوٹوگرافی ایواڈ میں 56 ممالک کے فوٹوگرافرز نے شرکت کی تھی۔
مقابلے میں سونی کو 200 سے زائد شہروں اور علاقوں سے 419000 تصاویر موصول ہوئیں۔
محمد محتسب نے فوٹوگرافی کا آغاز سال 2021 میں شوقیہ کیا تھا۔ 2023 میں متعدد عالمی مقابلوں میں بھی شرکت کی اور 790 مختلف انعامات اور میڈلز جیتے۔

 

شیئر: