لکھنؤ- - - - -دارالعلوم ندوۃ العلماء کے استاد مولانا سلمان حسینی ندوی جنھیں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مجلس عاملہ کی رکنیت سے معطل کردیا۔آج انھوں نے طلبا کے سامنے یہ دعویٰ کیا کہ میں جو کچھ کررہا ہوں وہ قوم کی بھلائی کیلئے کررہا ہوں۔ میں مسجد کو اسلئے ہٹانے کی وکالت کررہا ہوں تاکہ مسجد جہاں کہیں بنائی جائے اس کو اتنی زمین فراہم کرائی جائےکہ وہاں ایک مسجد اور یونیورسٹی بھی قائم ہوسکے اور میں اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ان کے اس بیان کے بعد شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی نے کہا کہ مولانا سلمان ندوی کورونا نہیں چاہئے،زندگی میں نشیب و فراز تو آتے ہی رہتے ہیں۔