جدہ ائیر پورٹ آنے سے پہلے ایئرلائن سے رابطہ کریں، مسافروں کو ہدایت
’موسلادھار بارش کے باعث بعض پروازوں کے جدول میں تبدیلی ہوسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے مسافرو ں کو ہدایت کی ہے کہ ہوائی اڈہ آنے سے پہلے اپنی ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جدہ میں موسلادھار بارش کے باعث بعض پروازوں کے جدول میں تبدیلی ہوسکتی ہے‘۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسافروں کو چاہئے کہ اپنی ایئرلائن سے رابطہ کرکے پرواز کا صحیح وقت معلوم کرلیں اور موسم کی خبر بھی لیتے رہیں‘۔
واضح رہے کہ جدہ میں موسلادھار بارش جاری ہے جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔