شارجہ ..... متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ایشیائی کے 20 لاکھ سے زائد درہم برآمد کرکے اسے لوٹا دیئے ۔ شارجہ پولیس میں ایک ایشیائی نے رپورٹ درج کروائی کہ اس سے کسی نے خطیر رقم لوٹ لی ۔ مدعی کا کہنا تھا کہ اس کے پاس ڈیجیٹل کرنسی " بٹ کوائن " تھی جس کی مالیت تقریبا 20 لاکھ درہم سے زائد تھی ۔ ایک شخص نے انٹر نیٹ پر رابطہ کرکے خود کو کرنسی کا تاجر ظاہر کیا اور خریدنے کا کہنا ۔ مدعی نے مزید بتایا کہ اس کا سودا 20 لاکھ 500 درھم میں ہو گیا ۔ ملزم نے ایک شخص کو اپنا نمائندہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ شارجہ میں رابطہ کرکے کرنسی وصول کرنے کے بعد اسے درہم دے دے گا ۔ شارجہ میں مقررہ مقام پر وہ شخص پہنچا جس نے ڈیجیٹل کرنسی لینے کے بعد اپنے لیپ ٹاپ کے ذریعے درہم منتقل کرنے کی کارروائی کی مگر رقم اکاﺅنٹ میں نہ پہنچی جس پر اس نے کہا کہ نیٹ ورک کا مسئلہ ہے تھوڑی دیر بعد رقم منتقل کر دوں گا ۔ مگر وہ شخص وہاں نہیں آیا اور اسکا فون بھی بند ہو گیا ۔ پولیس نے ملزم کو تلاش کر کے اس سے رقم برآمد کروالی