سارہ ہندی میڈیم ٹومیں کاسٹ
بالی وڈ کی نئی اداکارہ سارہ علی خان حال ہی میں اپنی پہلی بالی وڈ فلم ' کیدرناتھ' سے خبروں میں چھائی ہوئی ہیں. سارہ کے مستقبل کے بارے میں کئی موضوعات میڈیا میں گردش کرتے رہے ۔حال ہی میں سارہ کو ہندی میڈیم کے سیکوئل میں کاسٹ کئے جانے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ہندوستانی خبروں کے مطابق سارہ علی خان کو ہندی میڈیم کے سیکوئل میں کاسٹ کیا گیاہے۔ وہ عرفان خان کےساتھ کام کریں گی۔ بتایاجارہاہے کہ اس فلم میں سارہ ،عرفان خان کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی ۔ حال ہی میں ہندی میڈیم کو ایوارڈ ملنے اور اس کی شہرت کے سبب فلمساز نے اس فلم کے سیکوئل بنانے پر کام شروع کردیاہے۔اب اطلاع ہے کہ سارہ اس فلم کا حصہ ہوں گی تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ پاکستانی اداکارہ صباقمر اس فلم میں کاسٹ کی گئی ہیں یا نہیں۔