Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018ء میں سعودی عرب میں 84نئے ہوٹل کھولے جائیں گے

بدھ 14فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” مکہ“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں

٭ ریاض اور طائف میں اونٹوں کی دوڑ سے متعلق خادم حرمین اور ولی عہد کپ کے مقابلے ہونگے
٭ محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ میں تبدیلی کے سب سے بڑے پروگرام کے قائد ہیں، واشنگٹن انسٹیٹیوٹ
٭ 2018ءکے دوران سعودی عرب میں 84نئے ہوٹل کھولے جائیں گے
٭ مراکشی گروہوں نے ایک سال کے دوران 1700سعودیوں کو لوٹ لیا
٭ العوامیہ کمشنری کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،منصوبہ 180ہزار مربع میٹر پر مشتمل
٭ قنفذہ ایئرپورٹ منصوبہ 2ماہ کے اندر شروع کردیا جائیگا، خالد الفیصل
٭ مصنوعی ذہانت آگ کے انکشاف سے زیادہ اہم ہے، یونیسکو
٭ داعش المیہ دہرانے کی اجازت نہیں دینگے، امریکی وزیر خارجہ
٭ الہلال اور العین فٹبال ٹیموں کا مقابلہ 145کیمروں کے ذریعے ناظرین کو دکھایا گیا
٭ پٹرول کی ٹنکی میں سوراخ ہوجانے پر سعودی نوجوان 3دن تک مکہ اور تبوک کے درمیان مدد کیلئے بے یارو مدد گار گھومتا رہا
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: