Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک فضائیہ کی شمالی عراق پر بمباری

انقرہ ۔۔۔ترک فضائیہ نے شمالی عراق پر کی جانے والی کارروائی  کے دوران دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور ان کے اسلحے کے ذخائر کو تباہ کر دیا۔شمالی عراق کے علاقوں متینہ،غارہ ،آواشین  اور باسیان  میں موجود دہشتگردوں کا پتہ لگاتے ہوئے اْن کے ٹھکانوں اور اسلحے کے گوداموں کو تباہ کر دیا گیا۔ بعد ازاں ترک طیارے بحفاظت اپنے اڈوں پر واپس آ گئے۔گزشتہ روز بھی  شمالی عراق  پر ترک فضائیہ نے  کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں:امریکی ثالثی قبول نہیں کریں گے، فلسطین

شیئر: