سعودی پر کتا دوڑانے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ کے باشندوں نے اس وڈیو کلپ کے منظر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بعض نوجوان چہل قدمی کےلئے آئے ہوئے ایک سعودی شہری کو خود بھی زدوکوب کررہے ہیں اور کتے سے بھی اس پر حملہ کرا رہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر تفریح گاہ میں موجود بڑے اور چھوٹے خوفزدہ ہوگئے۔ مقامی شہریوں نے مذکورہ منظر پر مشتمل وڈیو دیکھ کر حملہ آور نوجوانوں کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کردیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ نوجوانوں نے جن کے ہمراہ کتے تھے مقامی شہری پر وحشیانہ انداز سے حملہ کیا اور انسانیت سوز طریقے سے اس کے ساتھ پیش آئے۔