Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ پر ہنگامہ، 13گاڑیاں نذرآتش

رانچی۔۔۔۔جھاڑ کھنڈمیں رانچی کے قریب سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ پر ناراض افراد نے ایک درجن سے زائد گاڑیاں نذر آتش کردیں۔ رانچی سے تقریباً40کلومیٹر دور رانچی جمشید پور قومی شاہراہ پر مذہب کے خلاف ایک پوسٹ پر سیکڑوں افراد جمع ہوگئے۔ مشتعل ہجوم نے گاڑیوں پر پتھراؤکیا اور توڑ پھوڑکی اور 13گاڑیوں میں آگ لگادی۔ علاقے کے بازار زبردستی بند کرادیئے ۔ حالات پر قابو پانے کیلئے سیکیورٹی فورس کے دستے تعینات کردئیے گئے۔ فورس نے علاقے میں فلیگ مارچ کیا۔ پولیس نے قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنیوالے ملزم کوگرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ حالات کنٹرول میں ہیں ،فرقہ وارانہ کشیدگی برقرار ہے تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

شیئر: