Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سازشیں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ، نوازشریف

لاہور...سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سازشوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر نکالا اب کوئی ثبوت نہیں مل رہا تو ریفرنس پے ریفرنس بنا رہے ہیں۔ماضی گواہ ہے عدلیہ کو بحال کیا اب عدل بحال کریں گے۔ جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نے کارکنوں سے غیر رسمی ملاقات کی ۔ پانامہ فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے پھر کہا کہ پہلے سازشوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر نکالا اب جبکہ کوئی ثبوت نہیں مل رہا تو ریفرنس پے ریفرنس بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا عوام سے سوال ہے کہ کیا اقامہ اتنا بڑا جرم تھا کہ وزارت عظمیٰ سے نکال دیا گیا۔ اگر عوام ساتھ دیںتو سازشوں کی سازشیں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ماضی گواہ ہے کہ پہلے عدلیہ کو بحال کیا اب نظام عدل کو بحال کریں گے۔ انہوں نے لودھراں الیکشن نے بتا دیا کہ کون عوام کا خیرخواہ ہے لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرنے خود لودھراں جاوں گا۔ سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ترقیاتی کاموں کی بناپر عوام پھر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں گے۔

شیئر: