جازان کے سمندر میں دو ماہی گیروں کو بچالیا گیا
جازان: جازان کے سمندر میں دو ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔ ان کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی تھی۔ وہ کئی گھنٹے تک پانی میں زندگی اور موت کی کشتی لڑتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورس کو اطلاع ملی کہ جمعہ کو علی الصباح ماہی گیری کے لئے جازان کے سمندر میں جانے والے دو افراد شام تک واپس نہیں آئے ۔
ان کی تلاش میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ہفتہ کو صبح انہیں تلاش کرکے بچالیا۔انہوں نے سمندر میں 80کلو میٹر تیر کر رات گزاری تھی۔دونوں ماہی گیروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔