Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدایوں میں سڑک حادثہ،5ہلاک

بدایوں.... اترپردیش میں بدایوں میں ایک سڑک حادثے میں2بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ظریف نگر علاقے کے 16 افرادکسی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ گنے سے لدی ٹریکٹرا ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے وقت تیز رفتار گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ڈرائیور کے علاوہ 2خواتین اور 2بچوں کی موت ہو گئی جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔ 

شیئر: