Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارسی ساڑی ، ساڑیوں کی ملکہ ‎

بنارسی ساڑھی کو تمام ساڑھیوں کی ملکہ مانا جاتا ہے ۔ اس کے پلوؤں اور بارڈر پر چاندی  یا  سنہری رنگ کے ریشمی دھاگے سے کی  جانے والی  کڑھائی نفیس کاریگری اور مہارت کا بہترین نمونہ ہے ۔ بنارسی ساڑی پر  زری اور ریشم کا نفیس کام شاہانہ انداز پیش کرتا ہے ۔ اور اس پر بھاری کڑھائی بھی بہت خوبصورت لگتی ہے ۔ ایشیائی ممالک میں بنارسی ساڑھی بہت شوق سے زیب تن  کی جاتی ہے اور عروسی لباس کے طور پر بھی بہت پسند کی جاتی ہے  . بنارسی ساڑھی میں متعارف کروائے جانے والے جدید اور دلکش انداز اور خوبصورت رنگ خواتین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں .  ایسے ملبوسات خوبصورت اور دلفریب لگنے کے ساتھ ساتھ مزاج پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں  اور لباس میں یکسانیت سے بھی نجات مل جاتی ہے .
یہ بھی پڑھیں :بادام خون میں کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد گار

شیئر: