Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می مکس 2 ایس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔‎

شیاؤمی کمپنی کی جانب سے می مکس 2 ایس اسمارٹ فون کا ٹیزرجاری کردیا گیا ہے ۔ ٹیزر میں فون سے متعلق ابتدائی معلومات دی گئی ہیں جس کے مطابق می مکس 2 ایس میں 6 انچ ڈسپلے اور اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا ۔ اسٹوریج کے لیے اسمارٹ فون میں 8 جی بی ریم دیا جائے گا۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہوگا۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون میں آئی آر بلاسٹر اور ڈوئل سم سپورٹ بھی شامل ہو گی۔ فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ اسمارٹ فون کی قیمت سے متعلق تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
اسے بھی پڑھیں :جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے

شیئر: