Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسوس ویوو بک ایس 14 لانچ‎

اسوس کمپنی کی جانب سے ویوو بک ایس 14 باقاعدہ متعارف کروادی گئی ہے ۔ لیپ ٹاپ کو سیون جنریشن انٹیل کور آئی 3 ، ایٹ جنریشن کور آئی 5 اور کور آئی 7 پروسیسر کے تین آپشنز میں متعارف کروایا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 14 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 8 جی بی ریم ، 256 جی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج اور 1 ٹی بی ایچ ڈی ڈی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر اور بیکلٹ کی بورڈ کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے لیپ ٹاپ میں وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، دو یو ایس بی 2.0 پورٹ ، ایک یو ایس بی 3.0 پورٹ ، ایک یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور ایک ایچ ڈی ایم آئی پورٹ دی گئی ہے۔ لیپ ٹاپ میں تھری سیل لیتھیم پولیمر بیٹری دی گئی ہے جو کہ ایک چارج کے بعد آٹھ گھنٹے تک کام کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ صرف 49 منٹ میں 60 فیصد تک چارجنگ کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ لیپ ٹاپ کی ابتدائی قیمت 55990 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
اسے بھی پڑھیں :زیڈ ٹی ای ایکسون 9 کی تفصیلات لیک

شیئر: