Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھکاریوں کی بہتات

  جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں بھکاری خواتین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ایک سروے کے دوران دیکھا گیا کہ دونوں شہروں کی مصروف ترین مارکیٹوں، بس اسٹاپس، سگنلز پر خواتین مختلف طریقوں سے بھیک مانگتی دکھائی دیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ کچھ خواتین پیسے لینے کی خاطر مرد حضرات کے سامنے رو کر پیسے بٹورتی ہیں اور کچھ خواتین اپنے آپ کو معذور ظاہر کرکے پیسے کماتی ہیں۔ خریداری کیلئے آئے ایک شہری نے بتایا کو خواتین بھکاری بہت بڑی تعداد میں راولپنڈی، اسلام آباد میں بھیک مانگتی دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جو ہمدردی حاصل کرنے کیلئے غیرمعیاری اشیاءبیچ کر پیسے کماتی ہیں۔ یہ بھکاری خواتین مختلف اسپتالوں کے باہر بھی نظر آتی ہیں اور صدقہ اورخیرات کے نام پر بھیک مانگتی ہیں۔ جڑواں شہروںکے شہریوں نے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ ایسے لوگوں کی نگرانی کی جائے کیونکہ ان میں سے بہت سی بھکاری خواتین پروفیشنل ہیں اور کچھ گروہوں سے منسلک ہوکر بچوں کے اغوامیں بھی ملوث ہوسکتی ہیں۔
حالیہ مہینوں میں اِن جڑواں شہروں میں اغوا کی متعدد وارداتیں ہوئی ہیں اور وارداتوں کے ملزمان اب تک پکڑے نہیں جاسکے ۔ جہاں تک پولیس کا تعلق ہے، اس نے ماضی میں بھکاریوں اور انکے گروہوں کے سرغنہ کےخلاف کارروائی کی تھی لیکن نامعلوم وجوہ کی بناءپر یہ سب جیلوں سے چھوٹ گئے اور انہوں نے دوبارہ پرانا دھندہ شروع کردیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: