Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوکیدارسورہا ہے اور چور بھاگ گیا، کپل سبل

نئی دہلی۔۔۔۔ کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے کہا کہ پی این بی میں ہونے والے گھپلے کا وزیر اعظم مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو پہلے سے معلوم تھا لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔سبل نے کہا کہ ہمارے ملک کے چوکیدار پکوڑے تلنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔آج حالات یہ ہوگئے ہیں کہ چوکیدار سورہا ہے اور چور بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناک تلے اسکینڈل ہورہے ہیں جن کی پرتیںایک ایک کرکے کھلتی جارہی ہیں اور موجودہ حکومت کی حقیقت سامنے آرہی ہے۔

شیئر: