لکھنؤ----سیکشن تعلیمی افسرکے دفتر میں2ملازمین رقص کا ویڈیو وائرل ہونے پر ملازمت سےہاتھ دھو بیٹھے۔ ویڈیو میں ایک گانےکی دھن پر کچھ لوگ ڈانس کرتے نظر آئے جن میں کمپیوٹر آپریٹر راجیو کمار سنگھ اور اسسٹنٹ اکائونٹینٹ شامل تھے ۔ضلع مجسٹریٹ چندربھوشن سنگھ نے وڈویو دیکھنے کے بعدناراضی کا اظہار کرتےہوئےکہاکہ ان دونوں کی اس حرکت سے محکمہ کا وقار مجروح ہوا ہے۔ انہوں نےمذکورہ ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سے برطرف کرنے کی ہدایت جاری کردی۔