آگرہ۔۔۔۔ کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ایک ہفتے کے دورے پر ہندوستان پہنچے ۔انہوں نے پہلے ہی دن تاج محل کی سیرکی۔ ان کے ہمراہ بیوی اور بچے بھی تھے۔ وہ احمد آباد کے سابرمتی آشرم اور پھر وہاں سے اکشردھام جائیں گے اس کے بعد احمد آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اورکینڈا کے وزیر اعظم دوطرفہ تعلقات ، باہمی تجارت ، سیکیورٹی امور اور دہشتگردی سے نمٹنے سے متعلق تعاون سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کرینگے۔وزیر اعظم ٹروڈاہلیہ اور3بچوں سمیت ہندوستان آئے ہوئے ہیں ۔ وہ ہندوستام میں قیام کے دوران آگرہ، احمد آباد، ممبئی اور امرتسر بھی جائیں گے۔ 20فروری کو ممبئی کے بڑے تاجروں اور بالی ووڈ کی نامور شخصیات سے ملاقات کرینگے۔ اس کے بعد وہ امرتسر جائیں گے اور اسی دن دہلی لوٹ آئیں گے۔ٹروڈ نے کہا کہ اس دورے کا مقصد ہند اور کینیڈا کے عوام کے درمیان مضبوط رشتے قائم کرنا اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔