Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے دن ہی انجینیئر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

بریلی۔۔۔۔شادی کے دن ہی 28سالہ انجینیئر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نریش پال گنگوار صبح اکیلے ٹہلنے نکلا تھا  کہ فون پر باتیں کرتے ہوئے ریلوے کراسنگ پار کرنے لگا۔ اسی دوران راج رانی ایکسپریس کی زد میں آگیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ گنگوار نوئیڈا کی موبائل کمپنی میں انجینیئرتھے ۔ شام میں وہ بارات لیکر شاہجہاں پور جانے والے تھے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔موبائل پر ہونیوالی بات کے بارے میں چھان بین شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -  - شادی کی تقریب میں سیلنڈر پھٹنے سے 9ہلاک

شیئر: