جدہ اور ریاض ہوائی اڈوں کی کارکردگی بہتر رہی ، سول ایوی ایشن
بریدہ ..... شاہ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران پروازوں کی روانگی میں تاخیر نہ ہونے کے برابر رہی ۔ ایک ماہ کے دوران 9 ہزار 154 پروازیں روانہ ہوئی۔ سبق نیوز نے فلائٹ اسٹیٹس چارٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ ماہ شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمعمولات کافی بہتر رہے ۔ پروازوں کی روانگی میں تاخیر نہ ہو نے کے برابر تھی۔ ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جانے والی پروازوں کی تعداد 7700 رہی جن میں 77 فیصد پروازیں بغیر کسی تاخیر کے روانہ ہوئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں ہوائی اڈوں سے گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال ماہ جنوری میں روانہ ہونے والی پروازوں کی تعداد زیادہ رہی ۔ امسال جدہ سے 760اور ریاض سے 550 پروازیں گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ رہیں ۔