راولپنڈی... پاک فوج نے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہاکہ جس پوسٹ سے ہندوستانی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے اسے کھنڈربنادیا ۔کارروائی میں 2 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے۔قبل ازیں کنٹرول لائن پر جاجوٹ گاوںمیں ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے8 سالہ لڑکا ایان جاں بحق ہو ا۔ ترجمان نے کہا کہ کنٹرول لائن پر شہری آباد ی پر فائرنگ کھلی جارحیت ہے۔ نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرنے اورکشمیر میں پیلیٹ گنز کے استعمال سے ہند کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ۔