گورنرریاض اورفلاحی تنظیم ’انسان‘ کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر کی زیرسرپرستی آٹھویں اجتماعی شادی کی تقریب 29 دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔
سبق نیوز کے مطابق اجتماعی شادی کی تقریب کو ’دولہا کی خوشی‘ کا عنوان دیا گیا ہے جس میں 102 دولہا شرکت کریں گے
دوسری تقریب کا عنوان ’دلہن کی خوشی‘ کے تحت 30 دسمبر کو منعقد کی جائے گی جس کی سرپرستی شہزادی نورہ بنت محمد بن سعود کریں گی اس تقریب میں 163 دلہنیں شرکت کریں گی۔
فلاحی تنظیم کے ڈائریکٹر محمد بن سعد المحارب نے بتایا اجتماعی شادی کی تقریبات فیئرمونٹ ہوٹل میں ہوگی جس میں ریجن کی اعلی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کےنمائندے بھی شرکت کریں گے۔