ریاض سیزن کا ایک اہم سنگ میل، اب تک 12 ملین وزیٹرز کی شرکت
ریاض سیزن مارچ 2025 تک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل شیخ نے کہا ہے کہ’ ریاض سیزن نے اس سال ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے، اب تک 12 ملین وزیٹرز شرکت کرچکے ہیں۔‘
ایس پی اے کے مطابق ریاض سیزن کا آغاز اس سال اکتوبر میں ہوا جو مارچ 2025 تک جاری رہے گا۔
ریاض سیزن میں پیشکشوں کی متنوع رینج وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ دی گرووز اور سوق الا اولین سمیت حالیہ اضافے نے وزیٹرز کے تجربے کو مزید بہتر بنایا ہے۔
بلیو ارڈ ورلڈ میں کورچیول زون کے آغاز نے وزیٹرز کو موسم سرما کے ایک منفرد تجربے سے لطف اندوز ہونے کا ایک غیر معمولی موقع فراہم کیا ہے۔
باکسنگ ویک جس میں یوسیک اور ٹائسن فیوری کے درمیان دوبارہ تاریخی فائٹ نے سیزن میں سنسنی خیز جہت کا اضافہ کیا۔
سنیچر کو ہونے والی تاریخی فائٹ کی خاص بات یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کا حامل ریفری فائٹ کی سکورنگ کرے گا۔
بولیوارڈ رن وے زون کے حالیہ آغاز نے جو کہ سعودی گروپ کے ساتھ ایک مشترکہ کوشش ہے، نے وزیٹرز کے تجربے میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ زون ایوی ایشن اور تفریح کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتا ہے۔
ریاض سیزن وزیٹرز کو ایک غیرمعمولی تجربہ فراہم کرتا ہے جس میں باکسنگ اور ریسلنگ میچ بین الاقوامی کنسرٹ، مختلف ریستوران، پارکس،ر جدید اور دلکش زونز میں دلچسپ اور پرکشش مقامات سمیت ایک متنوع رینج پیش کی جاتی ہے۔
بلیوارڈ ورلڈ روزانہ شام چار بجے سے صبح ایک بجے تک کھلا رہتا ہے۔ اس سیزن میں پانچ نئے زونز کے اضافے سے رقبہ 30 فیصد تک پھیل گیا ہے۔