منگل 20فروری کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض “کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ہالینڈ کی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال
٭ آج جنادریہ میلہ 32میں تلواروں کا سعودی رقص ہوگا، شاہ سلمان شرکت کرینگے
٭ ریاض ٹرین چلانے کا تجربہ سال رواں کے اختتام پر ہوگا، گورنر شہزادہ فیصل بن بندر
٭ سعودی مارکیٹ سرمایہ کاری کیلئے بہت مناسب ہے، وزیر خزانہ سوئٹزرلینڈ
٭ مجلس شوریٰ نے شہری اور عسکری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے قوانین میں فوری ترامیم کی اپیل کردی
٭ دیوالیہ پن کا نیا قانون قرضداروں کے حقوق کا پاسدار ہے
٭ قطر نے مصالحت کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، عرب اینڈ ریجنل اسٹڈیز یونٹ کے سربراہ کا دعویٰ
٭ مغربی ساحل محاذ پر 40حوثی ہلاک، حضر موت میں القاعدہ کو شکست
٭ سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملے کی سازشیں کرنے والے سعودی شہری کو 11برس قید کی سزا
٭ ضیوف الرحمان کیلئے صحت خدمات کا معیار زیادہ بہتر بنایا جائے، گورنر مکہ مکرمہ
٭ گورنر ریاض سے ماریطانیہ کے سفیر اور انسداد ادارہ منشیات کے ڈائریکٹر کی ملاقاتیں
٭٭٭٭٭٭٭٭