دبئی ٹینس :روس کی ڈاریا نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی
دبئی:دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی راونڈ میں روس کی ڈاریا نے پولینڈ کی اگنشیکا رڈوانسکا کو ہرا کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں روس کی ڈاریاز اور پولینڈ کی اگنیشکا رڈوانسکا میں مقابلہ ہوا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ روسی اسٹار نے سنسنی خیز کھیل کے بعد پہلا سیٹ5-7 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں بھی انہوں نے مخالف پلیئر کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ روسی کھلاڑی نے اس بار4-6سے کامیابی سمیٹ کر دوسرے مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔