Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 2ہزار برس پرانے تاریخی آثار دریافت

لندن .... سعودی اور فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ نے مملکت میں تراشی ہوئی تاریخی چٹانیں دریافت کرلیں، 2000سال پرانی ہیں۔ سنگ تراشی کا کام نہایت شاندار اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ خوبصورت مجسمے ملے ہیں۔ تاریخی دریافت سے علاقے کی تاریخ مزید اجاگر ہوگی۔ اسکالرز کاکہناہے کہ نئی دریافت اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔ مقامی شہریوں کی لاپروائی اور موسمی حالات کی وجہ سے تراشے ہوئے بہت سارے مجسمے ضائع ہوگئے ہیں تاہم جتنے کچھ باقی بچے ہیں ان سے اس دور کے تخلیق کاروں کے ہنر کی عکاسی ہورہی ہے۔
 

شیئر: