مشرقی ریجن میں آئندہ ہفتے موسلا دھار بارش متوقع
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
الافلاج ....ماہر موسمیات صالح الماجد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے سعودی عرب کے مشرقی او ر وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوگی۔ الماجد نے سبق سے گفتگو میں کہا کہ آئندہ ہفتے کے شروع سے مذکورہ دونوں علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے برساتی نالے بھر جائیں گے۔ وادیاں دریاﺅں میں تبدیل ہوجائیں گی۔ ہفتے کو بارش شروع ہوگی۔ اتوار تک جاری رہیگی۔ پھر بارش کی دوسری لہر ہفتے کے اختتام میں آئیگی۔ ریاض ریجن اور اسکی جنوبی کمشنریاں بارش کی زد میں ہونگی۔