Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میوزیم میں نوادر کی بھرمار

باحہ.... جنادریہ میلے میں شریک باحہ کے تاریخی قریے کا میوزیم شائقین کی توجہات کا محور بن گیا۔ میوزیم میں پرانے باٹ اور روسی اسلامی کمیونٹی کے پیش کردہ قرآن کریم کا تحفہ دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ گئی۔ شائقین کا کہناہے کہ میوزیم میں یہ بات توجہ طلب ہے کہ اہل باحہ نے اپنی زندگی کی ضرورتیں قدیم زمانے میں جس طرح پوری کی تھیں انکا آنکھوں دیکھا حال مجسم شکل میں میوزیم میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس سے ہم بیک وقت ماضی اور حال کا مشاہدہ کررہے ہیں اور مستقبل کے حوالے سے اہل باحہ کے تصورات اور خواب بھی ہمیں یہاں نظرآرہے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: